ساہیوال(بیورو چیف)راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین میاں بابر صغیر نے کہا ہے کہ ساہیوال شہر اور گردونواح میں رمضان المبارک سے قبل خود ساختہ مہنگائیض نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کررکھا ہے۔تاجروں اوردکاندارسرکاری ر یٹ لسٹوں کو خاطر میں نہ لاکرمن مرضی نرخ وصول کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے پرائس مجسٹریٹ ذمہ داری انجام دینے سے قاصر ہیں۔ایسے میں شہریوں کیلئے ماہ مقدس میں اشیا خورونوش تک رسائی ممکن نظر نہیں آرہی۔ سبزیوں اور پھلوں کے ریٹس حد سے زیادہ تجاوز کر چکے ہیں۔ بارہا شکایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ کارروائی کرنے کو تیار نہیںہے، شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے اورگراں فروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔




