ساندل کالج فیصل آباد میں سکول کالج ایتھلیٹس کے مقابلوں کا آغاز

کمالیہ(نامہ نگار)ساندل کالج فیصل آباد میں ڈویژنل انٹر اسکول کالج ایتھلیٹس مقابلہ 2026-27کا شاندار آغاز ہوگیا۔ اس اہم سپورٹس ایونٹ میں ڈویژنل پبلک سکول کمالیہ کی ٹیم نے بھی بھرپور شرکت کی۔ڈی پی ایس کمالیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے کلاس ششم کے ہونہار طالب علم محمد موسی عدیل نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ محمد موسی عدیل، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کے معروف معالج ڈاکٹر میاں عدیل عارف کے صاحبزادے ہیں۔واضح رہے کہ طویل عرصے کے بعد ڈی پی ایس کمالیہ کی ٹیم کی ڈویژنل سطح پر شرکت حسن مجاہد کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ ان کی محنت سے ادارے کے طلبہ کو مثبت اور ہم نصابی سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے ۔علاقہ مکینوں نے ڈی پی ایس کمالیہ کی اس شاندار پیش رفت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور اساتذہ کی کوششوں کو سراہا اور طلبہ کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں