کراچی(سپورٹس نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر محسن گیلانی نے کہا ہے کہ پروفیشنل فٹبال لیگ کروانے جا رہے ہیں جس سے سب کو فائدہ ہوگا۔ پی ایس ایل اسٹائل نہیں، پی ایف ایف اسٹائل لیگ ہوگی۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ایف ایف کا سارا فوکس نیشنل مینز اور ویمنز ٹیم کو بہتر کرنے پر ہے۔ پاکستان کے پاس اس وقت ایک تجربہ کار کوچ ہے جس کا ہمیں فائدہ اٹھانا ہے۔




