مشہورگلوکارشہزاد رائے47برس کے ہوگئے

اسلام آباد (شوبز نیوز) مشہور پاپ گلوکارشہزاد رائے کی سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی۔ پاپ گلوکار شہزاد رائے کراچی میں پیدا ہوئے ۔گلوکار شہزاد رائے نے جو گایا ، خوب گایا ہے۔ پاکستانی پاپ میوزک میں اپنا منفرد مقام رکھنے والے شہزاد رائے نہ صرف گلوکاری بلکہ سماجی کار کن کے طور پر بھی معروف ہیں۔سماجی شعبے میں خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز اور ستارہ ایثار سے نوازا گیا ہے۔انہوں نے اپنے 22 سالہ کیریئر میں 6 میوزک البم ریکارڈ کرائے ہیں جن میں زندگی، تیری صورت ، درشن اوررب جانے وغیرہ شامل ہیں۔ شہزاد رائے کی سالگرہ کے موقع پر شو بز انڈسٹری اور گلو کار برادری کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں