فیصل آباد پولیس کا رمضان سکیورٹی پلان جاری

فیصل آباد (سٹاف پورٹر) رمضان المبارک میںضلع کی 610مساجد پر 1600 سے زائد جوان سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ تین رمضان بازاروں پر بھی پولیس کی نفری سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی ایلیٹ فورس کی ٹیمیں اور ڈولفن فورس وموٹر سائیکل سکواڈ سکیورٹی پلان کے مطابق گشت کریں گی۔اہم مقامات کو سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں پرمسلسل پولیس موبائل گشت کرتی رہیں گی۔ رش والے مقامات کو کور کرنے کیلئے اضافی ناکہ بندی پوائنٹ/پٹرولنگ پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کا کہنا ہے کہ تمام اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رکھیں اور ڈیوٹی کو چیک کریں، شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ، قابل اعتراض اور مذہبی منافرت پھیلانے والے پمفلٹ/لٹریچر شائع کرنے والوںکے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، سکیورٹی ڈیوٹی میں غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں