افغان پاسپورٹ دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ قرار

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان دورِ حکومت میں افغان پاسپورٹ دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ بن گیا۔ذرائع کے مطابق افغان پاسپورٹ 101 ویں پوزیشن کے ساتھ بدترین درجہ بندی پرہے،افغان پاسپورٹ کے حامل افراد صرف 26 ممالک کا سفر کرنے کے اہل ہیں۔طالبان کی انتہا پسند پالیسیوں اور بدانتظامی نے افغانیوں پر دنیا کے دروازے بند کر دیئے،افغان پاسپورٹ کی تنزلی کا سبب ناقص خارجہ پالیسی، سفارتی تنہائی اور سیکیورٹی خطرات ہیں۔ماہرین کہتے ہیں طالبان کی پالیسیاں افغان شہریوں کی سلامتی اور علاقائی امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں، رپورٹ کے مطابق افغانستان عالمی تنہائی کے ساتھ معاشی بحران اور دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں