بانی تحریک انصاف عوام کے دلوں سے نہیں نکل سکتے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خواجہ اسد اعجازمنانے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ سے 24گھنٹے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوربجلی کے 100 یونٹ سمیت زائدیونٹ کے استعمال پر فکسڈچارجزغریب عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہیں اگر عالمی مار کیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا موازنہ کیا جائے تو قیمتوں میں کمی ہونی چاہیے تھی اضافہ سے روزمرہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا- پاکستان کی آ ج بھی سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف ہے اورعمران خان لیڈرہیں وہ ظلم برداشت کرسکتے ہیں مگرجھک نہیں سکتے-انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے دلوں سے نکل نہیں سکتے جبکہ حکمرانوں کے دماغ سے نہیں نکل سکتے ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ کہ انہوں نے سرکاری ٹی وی پر عمران خان کے کلپس چلوادیئے-انہوں نے کہا کہ بہت جلدوقت آ نے والا ہے جب عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے کامیاب اورعمران خان وزیراعظم ہوں گے امیدہے عوام کے ساتھ جھوٹے دعوے کرنے والے وقت سے قبل میدان سے بھاگ جائیں گے کیونکہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا مقابلہ ان کے بس میں نہیں -ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی سے بائیکاٹ کروایا گیا اس کے باوجودن لیگ کے امیدوار آزاد امیدواروں سے بھی خوفزدہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں