محکمہ لائیو سٹاک کی زیر نگرانی آل پنجاب دودھ میلہ کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ لائیو سٹاک کی زیرنگرانی چک 253 ر۔ب جہانگیر کلاں میں بابا موتیاں والی سرکار کے عرس کے موقع پر منعقدہ آل پنجاب دودھ میلہ میاں سجاد حالی چک 276ر۔ب کی کاجل نامی بھینس نے 31.450کلوگرام دودھ دیکر جیت لیا جبکہ چک 208ر۔ب کے اصغر کی بھینس پیاری نے 26.740کلوگرام اور شہزاد سنپال کی بھینس ججی نے 25.770کلوگرام دودھ دیکر بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان،سرگودھا سے حاجی عمر فاروق،چوہدری قربان وینس نے پوزیشن ہولڈرز میان ایک لاکھ اور50/50 ہزار روپے اور ٹرافیز تقسیم کیں۔خالد جٹ،محمد علی سیان،عمران سیال،سیٹھ شاہنواز وینس،طارق سلیم فوجی ودیگر کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں