شاہد علی گروپ نے جیت سے پریس کلب کی باگ دوڑ سنبھالی،صحافیوں کو پہچان ملی ہے،رانا سکندر اعظم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے طرف سے فیصل آباد پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے اعزاز میںعشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا’ عشائیہ تقریب میں پریس کلب میں شاہد علی گروپ کے گروپ لیڈر شاہد علی’ سٹی 41 کے بیوروچیف ظفر ڈوگر’ نو منتخب صدر سردار بلال ڈوگر ‘ سینئر نائب صدر کاشف فرید’ سیکرٹری شوکت وٹو’ نائب صدر چوہدری زاہد ڈوگر’ فنانس سیکرٹری رانا محسن ایگزیکٹو ممبر رانا فضیل خاںنے شرکت کی’ تقریب کی میزبانی فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ جنرل سیکرٹری محمد اویس اقبال’ رانا فخر حیات خاں’ چوہدری مقصود جٹ’چوہدری حبیب الرحمن گل’ ملک محمد علی’ملک وقاص احمد’ ملک اعجاز احمد’ میاں نذاکت علی’رانا طاہر شہزاد’ محمد علی ڈوگر’ حاجی محمد انور’ رانا طارق عزیز’ محمد فاروق گل کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کی’ خطبہ استقبالیہ میں گروپ لیڈر فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن رانا محمد سکندراعظم خاں نے کہا کہ شاہد علی گروپ نے جب سے فیصل آباد پریس کلب کی باگ ڈور سنبھالی ہے صحافیوں کو پہچان مل گئی ہے’ کھنڈر نما عمارت کو شاہد علی اور ان کی ٹیم نے سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت میں تبدیل کر دیا ہے ‘ ان کی قیادت میں فیصل آباد پریس کلب کامیابی کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے’ یہ ٹیم فیصل آباد کے تمام صحافیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے اور ہر سال آفس بیریئر کی تبدیلی اس کا حسن ہے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر چوہدری عاصم حبیب سپراء نے حکومت سے اپیل کی کہ قسطوں کے کاروبار کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے’ قومی اسمبلی اور سینٹ میں باقاعدہ اس کے لئے قانون سازی کی جائے اور بائی لاز مرتب کئے جائیں’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹی 41 کے بیوروچیف ظفر ڈوگر نے کہا کہ شاہد علی گروپ صحافیوں کی آواز کی حقیقی ترجمانی کر رہا ہے’ ہر سال اہل اور نئے چہروں کو کابینہ میں لایا جا رہا ہے جس سے جمہوریت کی آبیاری ہو رہی ہے’ اس مرتبہ بھی سردار بلال ڈوگر کی صورت میں شاہد علی گروپ نے ایک ہیرے چنا ہے’ مجھے پوری امید ہے کہ سردار بلال ڈوگر ان کی پوری کابینہ سو فیصد رزلٹ دے گی اور اس سال فیصل آباد پریس کلب میں تاریخی کام ہوں گے جن میں صحافی کالونی کا حصول سرفہرست ہے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد پریس کلب کے نومنتخب صدر سردار بلال ڈوگر نے فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے طرف سے اس قدر خوبصورت تقریب کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فیصل آباد کی صحافی برادری نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میرے سمیت میری پوری ٹیم اس پر پورا اترے گی اور اپنے انتخاب کو درست ثابت کرے گی’ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ریاست کا چوتھا پلرسمجھا جاتا ہے مگر بدقسمتی سے فیصل آباد کے صحافیوں کو وہ مقام نہیں ملا جس کے وہ حقدار ہیں’ انہوں نے کہا کہ ہم سرکار کی تیسری آنکھ ہیں مگر سرکار نے اس تیسری آنکھ سے کبھی دیکھنے کی کوشش نہیں کی’ صحافیوں کے بے پناہ مسائل ہیں’ میری کوشش ہو گی کہ ان کے مسائل کو حکومتی ایوانوں کے سامنے رکھوں اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف لے کر دوں’ انہوں نے فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو آفر دی کہ ہم آپ کی تقریبات کو کوریج دیں گے’ ہمیں اپنی تقریبات سے آگاہ کریں انشاء اللہ آپ کی کوریج بہترین انداز میں کی جائے گی’ انہوں نے کہا کہ قسطوں کے کاروبار سے منسلک لوگ خدمت خلق کر رہے ہیں’ ہزاروں روپے کی چیز چند سو ماہانہ قسط پر دیکر ضرورت مند کی ضرورت پوری کرتے ہیں جو بہترین عمل ہے’ اس کاروبار کو انڈسٹری کا درجہ دلوانے میں ہم آپ کی آواز بنیں گے’ اخر میں فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے طرف سے فیصل آباد پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو شیلڈز دیں گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں