ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام173خواتین اساتذہ میں پروموشن آرڈرز تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام173خواتین اساتذہ میں پروموشن آرڈرز تقسیم کردیئے گئے۔ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ڈویژنل ڈائریکٹر (سیکنڈری ایجوکیشن) چوہدری علی احمد سیان،ڈویژنل ڈائریکٹر (ایلیمنٹری ایجوکیشن) افتخار خان وردگ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر (ایجوکیشن) را عبدالکریم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری ایجوکیشن)ڈاکٹر عذرا نسرین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری ایجوکیشن)محمد ذاکر، ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری ایجوکیشن) محمد وسیم ساجد، بیرسٹر میاں آفاق طاہر، وزیر تعلیم (پنجاب) کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہاشم توصیف خان، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم کے ممبران نزاکت حسین بلوچ،شعیب رسول،ڈاکٹر محمد ندیم، زاہدہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز،سکول سربراہان اور خواتین اساتذہ موجود تھیں۔گریڈ 14 کی پی ایس ٹی جنرل گروپ کی خواتین اساتذہ کو گریڈ 15 میں بطور ای ایس ٹی جنرل ترقی دی گئی۔ اسی طرح 99 خواتین اساتذہ کو بطور ای ایس ٹی سائنس گریڈ15 جبکہ 14 خواتین اساتذہ کو بطور ای ایس ٹی عربی گریڈ15 ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کے مطابق پروموشن نوٹیفیکیشن جاری کئے گئے۔مہمانوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ خواتین اساتذہ کی محنت اور پیشہ ورانہ لگن ہی تعلیمی معیار میں بہتری کی بنیاد ہے۔ ترقی پانے والی خواتین اساتذہ مزید ذمہ داری اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ حکومت پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سال میں چار مرتبہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرنا اساتذہ کی فلاح اور میرٹ پر مبنی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کا احسن اقدام ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اساتذہ نئی ذمہ داریوں کے ساتھ مزید محنت، دیانت اور جذبے سے تعلیمی معیار کو بلند کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں