خریدار کنسوریشم کیPIAکے تمام شعبہ جات کے حکام سے تفصیلات طلب

اسلام آباد (بیورو چیف)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے بعد کی صورتحال کے معاملے پر پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ۔ خریدار کنسورشیم نے پی آئی اے کے تمام شعبہ جات کے حکام سے تفصیلات طلب کر لیں،آڈٹ میں تمام شعبوں میں کام کرنیوالے پی آئی اے ملازمین کی تعداد اور بجٹ اخراجات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔پی آئی اے کے خریدار گروپ کو ایچ آر، پسنجر ہینڈلنگ، انجینئرز، پائلٹس، مارکیٹنگ ، میڈیکل، فلائٹ آپر یشن شعبہ سمیت تمام شعبہ جا ت کے حکام پریزینٹیشن دیں گے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں ایک ہی خاندان کے کتنے ملازمین کن شعبہ جات میں کام کرتے ہیں کنسورشیم ٹیم باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں