عوامی مقامات پر مفت وائی فائی منصوبہ تاخیر کا شکار

اسلام آباد (بیورو چیف)اسلام آباد میں عوامی مقامات پر مفت وائی فائی منصوبہ تاخیرکا شکار ہو گیا، ڈیڈ لائن کو ڈیڑھ ماہ گزرنے کے بعد بھی اسلام آباد میں مفت انٹرنیٹ فراہمی کا منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مفت وائی فائی منصوبے کی تکمیل کیلئے 30دسمبر 2025ء کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو 30وائی فائی ہاٹ سپاٹس قائم کرنے کا ٹاسک سونپا گیا تھا، ڈیڈ لائن گزرے ڈیڑھ مہینہ ہو گیا مگر اسلام آباد کو فری وائی فائی سٹی بنانے کے اعلان کو عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا۔ ذرائع کے مطابق میٹروبس سٹیشنز،مارکیٹوں سمیت عوامی مقامات پروائی فائی ہاٹ سپاٹ قائم کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں