غیر معیاری گوشت کی فروخت پر امتیاز مارٹ سیل

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) غیرمعیاری گوشت فروخت کرنے پر امتیاز مارٹ سیل، بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق پیرا فورس نے شہریوں کی اطلاعات پر میثاق المال شیخوپورہ روڈ میں قائم میگا سٹور امتیاز مارٹ پرچھاپہ مارا ، چیکنگ کے کے دوران ملاوٹ و غیر معیاری اور ناقص گوشت فروخت کیا جا رہاتھا جس پر پیرا فورس نے فوری طور پر امتیاز مارٹ کو سیل کر کے بھاری جرمانہ عائد کر دیا، پیرا فورس حکام کا کہنا ہے کہ کسی کو غیرمعیاری اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، گراں فروشوں اور ناقص اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں