بانی PTIکو رعایت دینے کی خبریں بے بنیاد قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کردی۔وزیراطلاعات عطا تارڑ نے واضح کردیا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ رعایت کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔عطا تارڑ نے دو روز قبل بھی عمران خان سے ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپوزیشن کو واضح کیا تھا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں