اقوام متحدہ نے ایپسٹین فائلز کو انسانیت کیخلاف جرم قرار دیدیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ماہرین نے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی ای میلز میں موجود الزامات کو ممکنہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم قرار دے دیا۔ماہرین نے ایپسٹین فائلز کیس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کونسل کے آزاد ماہرین کے پینل کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ انصاف کی جاری کردہ دستاویزات میں بیان کیے گئے جرائم نسل پرستی، بدعنوانی اور شدید عورت دشمنی کے پس منظر میں سرزد ہوئے۔ماہرین کے پینل کا کہنا ہے کہ ایپسٹین کی لاکھوں فائلیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ایک عالمی مجرمانہ نیٹ ورک موجود تھا۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک نے ایسے اقدامات کیے جو قانونی طور پر انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں اور آزاد، جامع اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے متقاضی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں