رمضان بازاروں پر صارفین کا اعتماد،خریداری کیلئے رش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرشہر کے دو رمضان بازاروں میں صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں۔رمضان بازاروں پر صارفین کا بھرپور اعتماد،اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لئے رش۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ملت روڈ پر رمضان بازار کا دورہ کیا اور پھلوں، سبزیوں، کریانہ، آٹا، چینی ودیگر اشیا کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر موجودصارفین سے عام مارکیٹ سے قیمتوں میں فرق پر بات چیت کی۔انہوں نے بتایا کہ 15 اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ سے 100 روپے تک کم قیمتوں پر دستیاب ہیں۔کمشنر نے کہا کہ رمضان بازاروں کی انسپکشن اور عام مارکیٹ میں بھی پرائس کنٹرول میکنزم کی کڑی نگرانی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں