کرکٹ میں دوبارہ واپس آیا اسکی وجہ ایم ایس دھونی ہیں’ عثمان طارق

کولمبو (سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر عثمان طارق نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے بہت میچز بھی جتوائے ہیں اور ایک میچ میں اگر اچھا نہیں ہوا تو یہ کھیل کا حصہ ہے۔کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان طارق نے کہا کہ مشکل تب ہوتی ہے جب غلطیوں پر کام نہ کریں، ہم نے غلطیوں پر کام کیا ہے دوبارہ غلطیاں نہیں کریں گے تو مشکل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میچ کے بعد میٹنگ میں وہی بات ہوتی ہے کہ ہم سے کیا غلطیاں ہوئی ہیں اور میں نے محسوس نہیں کیا کہ ٹیم دبا میں ہے، پریشر ہونا نارمل چیز ہے اب پریشر تو ہے نہیں، پریشر پر قابو پانا ہی کام ہوتا ہے اور اس پر کام کیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف متاثر کن کارکردگی نہ دکھانے والے بابراعظم اور شاہین آفریدی کے بارے میں عثمان طارق نے کہا کہ انہوں نے بہت میچز بھی جتوائے ہیں، ایک میچ میں اگر اچھا نہیں ہوا تو یہ کھیل کا حصہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں