ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے والد سنیل ملہوترا چل بسے۔ سدھارتھ اپنی اہلیہ کیارا ایڈوانی کے ہمراہ فوری طور پر دہلی پہنچے تاکہ والد کی آخری رسومات میں شریک ہوسکیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری رسومات مکمل ہوچکی ہیں، تاہم سدھارتھ اور کیارا کچھ دن دہلی میں اہلِ خانہ کے ساتھ رہیں گے۔ والد کے انتقال نے سدھارتھ کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے، کیونکہ وہ اپنے والد کے ساتھ نہایت قریبی تعلق رکھتے تھے۔




