سپریم انجمن تاجران کے وفد کی پریس کلب آمد،نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران کا وفد فیصل آباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دینے پریس کلب پہنچا’ وفد میں سپریم انجمن تاجران سٹی کے چیئرمین میاں عبدالمنان’ صدر حاجی اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ سینئر وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ چیف کوارڈی نیٹر حاجی محمد عابد’ سینئر نائب صدر آفتاب بٹ’ چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ افغان چوک ریل بازار کے صدر عبدالرحمن مانی شامل تھے’ فیصل آباد پریس کلب کے نومنتخب صدر سردار محمد بلال ڈوگر’ سینئر نائب صدر کاشف فرید’ سیکرٹری شوکت علی وٹو’ ایگزیکٹو ممبران رانا فضیل خاں اور شاہد محمود سپریم انجمن تاجران کے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور ان کا پرتپاک استقبال کیا’ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر میاں بشیر اعجاز بھی موجود تھے’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران سٹی کے چیئرمین میاں عبدالمنان’ صدر حاجی اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ سینئر وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ چیف کوارڈی نیٹر حاجی محمد عابد و دیگر مقررین نے کہا کہ سردار بلال ڈوگر منجھے ہوئے صحافی ہیں’ ان کا فیصل آباد پریس کلب کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے’ انہوں نے ہمیشہ مثبت صحافی کا پرچار کیا ہے اور مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کیا ہے’ ہمیں یقین ہے کہ سردار بلال ڈوگر ان کی پوری ٹیم اپنے ٹنور میں فیصل آباد کے صحافیوں کے مسائل حل کروائیں گے اور انہیں ان کا جائز مقام دلائیں گے’ ہمارا ہرممکن تعاون آپ کے ساتھ ہے’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران کے عہدیداروں نے نومنتخب عہدیداروں کو پھولوں کی مالائیں پہنائیں اور مٹھائیاں تقسیم کیں’ اس موقع پر فیصل آبادپریس کلب کے نومنتخب صدر سردار محمد بلال ڈوگر’ سینئر نائب صدر کاشف فرید’ سیکرٹری شوکت علی وٹو نے سپریم انجمن تاجران کے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاجروں اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے’ جس طرح ہم آپ کے مسائل اجاگر کرتے ہیں اسی طرح ہم صحافیوں کے مسائل کو بھی حکومتی ایوانوں تک پہنچائیں گے اور انہیں حل کروائیں گے’ انہوں نے کہا کہ صحافی کالونی صحافیوں کا دیرینہ جائز مطالبہ ہے ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اپنے ٹنور میں صحافی کالونی کا خواب شرمندہ تعمیر کریں تاکہ ہماری نام سنہری حروف سے لکھا جائے’ ہم نے آج سے ہی اس پر کام شروع کر دیا ہے انشاء اللہ چند دنوں میں ہم اپنے صحافی بھائیوںکو خوشخبری سنائیں گے’ انہوں نے کہا کہ آپ کے آنے سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور ہم اپنے کام سے ثابت کریں گے کہ ہمارا انتخاب صحیح تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں