واپڈا کے ملازم کی دفتر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے ایک اور شہری کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ واپڈا ملازم کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہوگئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 369ج ب جودھا نگری کارہائشی محمد طیب گجر واپڈا آفس گوجرہ میں ملازم ہے جس نے اپنی موٹر سائیکل آفس میں کھڑی کی اور ڈیوٹی میں مصروف ہو گیاکہ اس دوران نامعلوم چور نے موقع پا کر اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔اور فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ واردات کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو دیدی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں