کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3بہن بھائی زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوارتین بہن بھائی شدید زخمی ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر313ج ب کے عمران نوازکا بیٹاحسنات اپنے بھائی سفیان اور ہمشیرہ کشف کے ہمراہ موٹر سائیکل ،پر سوار چک نمبر304ج ب کے قریب جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنیوالی کار کے ڈرائیور نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ تینوں موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔کار ڈرائیور موقع سے فرارہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں