لاہور میں بسنت آئندہ سال فروری میں منائی جائے گی

لاہور (بیوروچیف) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے لاہور میں بسنت کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شہر میں رواں سال دوبارہ بسنت نہیں منائی جائے گی، آئندہ بسنت فروری اگلے سال منعقد ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے طویل عرصے بعد لاہور میں تقریبا 25سال بعد بسنت منانے کی اجازت دی تھی۔ شہر میں 6، 7اور 8فروری کو بسنت منائی گئی تھی جبکہ اس موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا 7گیا تھا۔حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے دھاتی ڈور، کیمیکل اور چڑھی کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی اور صرف کیو آر کوڈ والی پتنگوں اور ڈور کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔مزید برآں شہریوں کو ڈور پھرنے کے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لیے موٹر سائیکلوں پر حفاظتی راڈز بھی نصب کیے گئے تھے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں