مریم نواز کی صوبہ بھر میں سکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت

لاہور (بیوروچیف) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک میں صوبے بھر میں سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کردی۔مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت کے ساتھ ساتھ بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ حساس مقامات پر نمازِ جمعہ اور تراویح کے لیے خاردار تاروں کے ساتھ تین لیئرز سیکیورٹی پلان کا حکم بھی دیا گیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے عبادت گاہوں کے گرد و نواح میں پولیس گشت، چیکنگ اور سرچ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، ماہِ رمضان میں سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں