ارم شہزادی نے اے سی کمالیہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)پنجاب مینجمنٹ سروس (PMS) کی افسر ارم شہزادی نے تحصیل کمالیہ میں نئے اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ حکومتِ پنجاب کے حالیہ تبادلوں کے احکامات کے تحت انہیں یہ عہدہ سونپا گیا ہے۔موصوفہ اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کے اہم عہدے پر خدمات انجام دے چکی ہیں، جہاں انہوں نے انتظامی امور کو مثر اور کامیابی کے ساتھ سرانجام دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں