کفر کی طاقتیں مسلمانوں کے اسلامی شعائر ختم کرنا چاہتی ہیں

فیصل آبا د( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے سابق امیرسراج الحق نے کہاہے کہ کفر کی طاقتیں مسلمانوں کی تہذیب اور اسلامی شعائرختم کرنا چاہتی ہیں۔ ایک منظم سازش کے تحت وطن عزیز کو لادینیت کی طرف دھکیلا جارہاہے ،اس کے آگے بند نہ باندھا گیا تو یہ آگ ہمارے گھروں کو راکھ کر دے گی ۔ لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان اس لیے حاصل نہیں کیا تھاکہ یہاں االلہ اور رسول ۖ کے احکامات کا مذاق اڑایا جائے، شیطانی تہذیب کو پنپنے کا موقع دینا خود کو تاریکیوں کے سپردکرنے کے مترادف ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے مقامی ہوٹل میںمخیرحضرات کے خصوصی اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرضلعی امیرمحبوب الزماںبٹ،نائب امیرشیخ محمدمشتاق،یاسراقبال کھارا و دیگرمقامی راہنمابھی موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں