ڈی سی سرگودھا کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

سرگودہا (بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔پیش کردہ نئے ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اور 03 سکیموں کی منظوری دے دی گئی۔جن میں چک 142 ایس بی میں پی سی سی ،پولیس لائن میں سیوریج لائن ،واٹر سپلائی اور سٹریٹ لائٹس کی فراہمی کے منصوبہ جات شامل ہیں ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں شفافیت پر فوکس کیا جائے،کنسٹرکشن ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور انہیں بر وقت مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، پبلک ہیلتھ، واسا ،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،ایکسین بلڈنگ، پولیس،محکمہ انہار اور دیگر نمائندہ افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں