عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی صحت کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اچانک دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، میڈیکل، سرجیکل اور چلڈرن وارڈز کا جائزہ لیا، مریضوں سے ملاقات کی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے فارمیسی میں ادویات کے اسٹاک کی بھی جانچ کی اور ہدایت دی کہ ادویات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔صفائی کے معیار کی جانچ پڑتال کی گئی اور بہتری کے لیے فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے لواحقین کے بیٹھنے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور واضح کیا کہ صحت کے شعبے میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں