کھیلیں ذہنی ، جسمانی صحت کیلئے نہایت ضروری ہیں

کمالیہ(نامہ نگار)سپیریئر کالج کمالیہ میں طالبات کے درمیان اسپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ ، رائے عمر حیات خان منج , میاں ریاض احمد ڈھڈی تھے ، ریاض فتیانہ نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم گوندل، پرنسپل محمد ندیم انور اور ڈائریکٹرچوہدری اعجاز علی بھی موجود تھے اپنے خطاب میں ریاض فتیانہ نے کہا کہ ذہنی اور جسمانی صحت کامیابی کے لیے نہایت ضروری ہے اور کھیل اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک ایسا خزانہ ہے جسے نہ کوئی چرا سکتا ہے اور نہ ضبط کر سکتا ہے ، جبکہ غربت کے خاتمے کے لیے تعلیم بنیادی ذریعہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں