حفیظ بشیر فری سلائی سنٹر بچیوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے

فیصل آباد (پ ر) حفیظ بشیر فری سلائی سنٹر میں سلائی’ کڑھائی’ کٹنگ’ فیشن ڈیزائننگ’ ناظرہ قرآن’ حفظ القرآن اور قرآن پاک ترجمہ و تفسیر کا کورس مکمل کرنیوالی خوش نصیب لڑکیوں کوتعریفی اسناد اور سلائی مشینیں دینے کی تقریب منعقد ہوئی’ تقریب کے مہمان خصوصی حفیظ بشیر فری سلائی سنٹر کے ڈائریکٹر شفاقت علی رانا تھے’ تقریب میں باجی نصرت’ باجی سرفراز’ باجی مسرت بشارت’ باجی میمونہ’ باجی حبیبہ’ باجی عابدہ’ باجی عظمیٰ شوکت علی رانا’ باجی شازیہ’ رملہ فیصل’ باجی خدیجہ’ استاتذہ کرام ‘مس فوزیہ شہزاد’ مس سعدیہ سجاد’ زینب یعقوب’ آمنہ فیصل’ سائرہ فیصل’ مس سائمہ’ مس ماہم علاقہ کی معزز خواتین اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ اس موقع پر مہمان خصوصی شفاقت علی رانا نے کہا کہ حفیظ بشیر فری سلائی سنٹر سے سلائی’ کڑھائی اور کٹنگ کا کورس مکمل کر کے فارغ ہو رہی ہیںاور ان کو محنتوں کے ثمر کے طور پر تعریفی اسناد اور سلائی مشینیں دی جا رہی ہیں تاکہ یہ بچیاں عملی زندگی میں اپنے ہنر سے اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں’ صبح اسمبلی میں باقاعدہ قرآن پاک کی تلاوت’ درودپاک اور دعا کے بعد باقاعدہ قرآن و سنت کے مطابق درس بھی دیا جاتا ہے’ یہاں پر بے شمار بچے اور بچیاں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرتے ہیں’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر باجی نصرت نے حفیظ بشیر فری سلائی سنٹر کے ڈائریکٹر شفاقت علی رانا کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں