60سالہ شخص نے گلے پر چھری پھیر کر خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 100 ج ب میں ڈپریشن کے مریض 60سالہ شخص نے گلے پر چھری پھیر کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ 100 ج ب کڑی والا کا رہائشی 60سالہ رشید ولد عمر دین ڈپریشن کا مریض تھا اور اس نے کمرہ میں جا کر اپنے گلے پر چھری پھیر کر خودکشی کر لی’ جب کافی دیر تک کمرہ سے باہر نہ آیا تو اہل خانہ نے کمرہ میں دیکھا تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا۔ تاہم پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں