آئل ٹینکر اور موٹر سائیکل میں تصادم،2افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ سدھار سے امین پور بنگلہ بائی پاس روڈ پر بسم اﷲ چوک کے قریب ٹریفک کے المناک حادثہ میں تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار 2افراد جاں بحق جبکہ تیسرا بری طرح زخمی ہو گیا، ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعشیں پولیس کے حوالے کر کے زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 65 ج ب کے رہائشی 35 سالہ فقیر حسین ولد خوشی محمد’ 32 سالہ خالد اور 17 سالہ علی رضا ولد بشیر احمد موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ جب وہ سدھار سے امین پور بنگلہ بائی پاس روڈ پر بسم اﷲ چوک کے قریب پہنچے تو عقب سے آنیوالے تیز رفتار آئل ٹینکر نمبری TMA-966 نے کچل دیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچی تو 35سالہ فقیر حسین ولد خوشی محمد اور خالد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکے تھے جبکہ زخمی علی رضا ولد بشیر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں