معاشی عدم استحکام غربت بڑھنے کی بنیادی وجہ ہے

اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں غربت کی بنیادی وجہ 2018سے 2022تک کی معاشی بدحالی ہے۔ایک بیان میں احسن اقبال نے کہاکہ ملک میں غربت کی شرح 28.9فیصد ہوگئی ہے اور گزشتہ چند برسوں میں معاشی عدم استحکام سے غربت میں نمایاں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں غربت کیعلاوہ عدم مساوات میں بھی اضافہ ہوا ہے، اس کی بنیادی وجہ2018سے 2022کی معاشی بدحالی ہے ،2013سے 2019تک غربت میں کمی کاسلسلہ جاری رہا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ملکی برآمدات بڑھانیکی ضرورت ہے، وفاقی حکومت کے ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ سات سال میں اضافہ نہیں ہوا، غربت کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومتوں کو اقدامات کرنے چاہییں، غربت اور پسماندگی کو ختم کرنا صوبائی معاملہ ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ صوبوں کیاندر وسائل کی تقسیم کا کوئی فارمولا نہیں ہے، صوبوں کیپاس قومی مالیاتی ایوارڈ کے تحت وسائل بڑھے ہیں، صوبوں کو کہاگیا کہ پسماندہ ترین اضلاع کی ترقی کیلئے اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں