ماڈل ریڑھی بازاروں میں بھی صارفین کو بھرپور ریلیف کی فراہمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ماہ صیام میں رمضان بازاروں اور عام مارکیٹ کے ساتھ ماڈل ریڑھی بازاروں پر بھی صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔عام مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامی مشینری سرگرم عمل ہے اور گرانفروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ریڑھی بازار بٹالہ کالونی کا دورہ کیا اور پھل وسبزیوں کی دستیابی اور ان کے معیار کو چیک کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ نرخناموں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے صارفین سے اشیا کی قیمتوں بارے استفسار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں