سعید کالونی جانیوالے راستے پر دوبارہ مٹی اور ملبے کے ڈھیر،شہری پریشان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سوساں روڈ سعید کالونی جانیوالے راستے پر دوبارہ مٹی اور ملبے کے ڈھیر لگا دیئے گئے، آمدورفت میں شدید مشکلات’ اہل علاقہ کا پیدل گزرنا بھی محال، کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور ارباب اختیار سے پُرزور مطالبہ ہے کہ سوساں روڈ سے سعید کالونی جانیوالے راستے سے مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو ہٹانے کے احکامات جاری کریں اور اس جگہ پر دوبارہ راستہ بند کرنیوالوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، اہلیان علاقہ کا پرزور مطالبہ۔ تفصیل کیمطابق مدینہ ٹائون کے علاقے ہل گارڈن سے سعید کالونی جانیوالے راستے مین روڈ پر مٹی اور ملبے کی ٹرالیاں ڈال کر ڈھیر لگا دیئے جسکی وجہ سے سعید کالونی جانیوالا راستہ بند ہو چکا ہے۔ اس صورتحال کے باعث یہاں پر آنے جانیوالوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے، بالخصوص اہلیان علاقہ سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ مدینہ ٹائون کے علاقے ہل گارڈن سے سعید کالونی جانیوالے راستے پر مٹی اور ملبے کے ڈھیروں نے لوگوں کا ناک میں دم کر رکھا ہے اور اس راستے پر مٹی اور ملبے کے ڈھیر لگا کر اسے بند کرنا قطعی طور پر غلط اور نامناسب اقدام ہے’ لہٰذا کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ ہل گارڈن سے سعید کالونی جانیوالے راستے سے مٹی کے ڈھیروں کو فوری طور پر اٹھایا جائے اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں