فرحان کی شاندار سنچری، بڑے کھلاڑیوں میں شامل

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کی آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں نمیبیا کے خلاف ناقابلِ شکست سنچری کئی حوالوں سے یادگار بن گئی۔ یہ میچ سنہالیز اسپورٹس کلب گرانڈ میں کھیلا گیا جہاں فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ فرحان نے 58 گیندوں پر ناقابلِ شکست 100 رنز بنائے، جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، اس سے قبل وہ مختصر فارمیٹ میں 9 نصف سنچریاں بنا چکے تھے، تاہم یہ ان کے کیریئر کی پہلی ٹی20 انٹرنیشنل سنچری ہے۔اس کارنامے کے ساتھ وہ مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے صرف دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں