کاروباری افراد کیلئے پنجاب حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران منروا روڈ کے صدر ذوالفقار شاکر نے پنجاب حکومت کے فلاحی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ ترقی کی جانب گامزن ہے، انہوں نے جب سے اقتدارسنبھالا ہے عوام کی فلاح و بہبود نے بے شمار منصوبے متعارف کرائے، جن میں اپنی چھت اپنا گھر، کاروباری برادری کیلئے آسان قرض پروگرام ، زرعی شعبہ ، تعلیمی شعبہ میں انقلابی اصلاحات ، مفت سولر فراہمی ، خواتین کے تحفظ کیلئے سیف سٹی منصوبہ پنجاب بھر میں نکاسی و فراہمی کے منصوبے مستحق افراد کیلئے مالی امداد رمضان پیکج، الیکٹرو بس سروس، صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے اقدامات، کسانوں کیلئے کسان کارڈ، اقلیتیوں کی مالی امداد کیلئے مینارٹی کارڈ جبکہ تعلیم یافتہ بیروزگار نوجانوں اور ہنر مند افراد کی بیرون ملک روزگار کمانے کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے پروگرام شروع کیا، جس سے صوبہ کے عوام کی پریشانیاں کم ہوئیں محکمہ ریونیو کی بہتری کیلئے بیرون ملک مقیم اوور سیز کی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے قوانین بنائے، اب کوئی شخص جبرا کسی کی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتا، اس اقدام سے اوور سیز پاکستانیوں اور پاکستان میں رہنے والے کمزور افراد کو تحفظ کا احساس حاصل ہوا، ذوالفقار شاکر نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی اس نے عوام کیلئے فلاحی اقدامات کئے، جس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے، انجمن تاجران منروا روڈ محترمہ مریم نواز کے فلاحی منصوبوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا رمضان المبارک میں 24گھنٹے کام جاری رکھنے اور کمشنر و ڈپٹی کمشنر کی دکانیں10بجے نہ بند کرنے کا حکم جاری کر کے کاروباری برادری کے دل جیتے لئے ہیں جس پر انہیں شاندار خراج تحسین پیش ،فلاحی کاموں کی تعریف کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں