صبا فیصل کی فروٹ چاٹ روٹین نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کی فروٹ چاٹ روٹین نے نئی بحث چھیڑ دی۔اداکارہ صبا فیصل اکثر اپنی بیانات کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتی ہیں اب ان کے حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے رمضان المبارک میں فروٹ چاٹ بنانے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ گھر کے کاموں میں دلچسپی لیتی ہوں اور میرے پاس ہر ایک کے لیے تجاویز ہوتی ہیں۔صبا فیصل نے کہا کہ رمضان میں میں صبح گیارہ سے بارہ بجے فروٹ چاٹ میں بنادیتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں