سردار خلیل طاہر سندھو امریکہ کے دورہ کے بعد واپس پہنچ گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سنیٹر سردار خلیل طاہر سندھو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ناشتے کی دعوت پرشرکت اور 5روزہ قیام کے بعدوطن واپس پہنچ گئے۔ سینیٹر خلیل طاہر سندھو اور یوتھ ڈویلپمنٹ فائونڈیشن (YDF)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رحمت نے امریکی محکمہ خارجہ میں عالمی مذہبی آزادی کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقرر کردہ پرنسپل ایڈوائزر مارک واکر سے ایک اہم اور نتیجہ خیز ملاقات کی ہے۔ جس میں پاکستان میں اقلیتوں کی قومی دھارے میں شمولیت، بین المذاہب ہم آہنگی اور نوجوانوں کے ذریعے امن کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستانی سینیٹ کے کلیدی کردار اور جامع پالیسیوں پرخصوصی گفتگو کی جبکہ امریکی صدر کی جانب سے منعقدہ “قومی دعائیہ ناشتے” (National Prayer Breakfast)میں شرکت کو ایک بڑا اعزاز قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ عالمی فورم امن اور بین المذاہب مکالمے کے مشترکہ مقاصد کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں