4سال سے مطلوب 2اشتہاری گرفتار

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈی پی او فراز احمد کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ تھانہ واربرٹن پولیس نے 4 سال سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ مجرمان رابری کے مقدمہ میں مطلوب تھے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار مجرمان میں تنویر اور اکرام شامل ہیں۔ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے، مزید انکشافات متوقع ہیں۔ اشتہاری مجرمان سال 2022 میں گاں ٹبی کڑیالی میں مدعی مقدمہ صابر علی اور اہل خانہ کیساتھ واردات کر کے فرار ہو گئے تھے۔دوران واردات ملزمان نے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر مال مسروقہ چھین لیا تھا۔مقدمہ میں مطلوب مجرم نوید کو تھانہ واربرٹن پولیس پہلے گرفتار کر چکی ہے۔ ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ جرم کرنے والے قانون کی گرفت نہیں بچ سکتے۔ شہریوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں