ناقص کارکردگی پر3پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے اختیارات واپس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اہم اجلاس منعقدہوا جس میں عوامی ریلیف کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ناقص کارکردگی پرتین پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے اختیارات واپس لے لئے اور کہا کہ غفلت شعار کی کوئی گنجائش نہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل عباس، اسسٹنٹ کمشنرز، پیرا فورس، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے فیلڈ مانیٹرنگ مزید مثر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کیلا اور ٹماٹر کی قیمتوں میں استحکام کیلئے خصوصی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔انہوں نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی اور ذخیرہ اندوزی اور اوورچارجنگ پر فوری کارروائی عمل میں لانے کی تاکید کی۔مصنوعی مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں