طلباء کیلئے لیپ ٹاپس یونیورسٹی پہنچا دیئے گئے

اسلام آباد (بیورو چیف) چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپس کی تقسیم کا عمل اب مکمل طور پر جاری ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں نیاز احمد نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی نے درخواست دینے والوں کو پیغام دیا کہ ان کی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپس پہنچا دیئے گئے ہیں، وہ اپنی یونیورسٹی کا دورہ کریں، متعلقہ فوکل پرسن کو ضروری دستاویزات جمع کروائیں اور اپنا لیپ ٹاپ حاصل کرسکتے ہیں۔ نیاز احمد اختر نے کہا کہ اپنے تعلیمی تجربے کو مزید بہتر بنانے کیلئے تیار ہو جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں