8ماہ میں 670مقابلے ،924مشتبہ افراد مارے گئے

لاہور (بیورو چیف) ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی)نے پنجاب کے پولیس مقابلوں کے لیے منظم پالیسی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ ایچ آر سی پی نے سی سی ڈی کی کارروائیوں کیخلاف عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس کیساتھ مل کر سی سی ڈی کے مقابلوں پر تحقیقات کرے۔ ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے سی سی ڈی کے طریقہ کار پر رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں پنجاب میں مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کے حوالے سے سنگین خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر سی سی ڈی کے مقابلوں پر پابندی عائد کی جائے، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے جعلی ان کائونٹر کرنیکی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں