عوامی ریلیف میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،وزیر داخلہ

اسلام آباد (بیورو چیف)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے علاقے جی سکس آبپارہ میں کیش لیس رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا اور سبزیوں، پھلوں و اشیائے ضرویہ کے سٹالز کا معائنہ کیا، اشیائے خوردونوش کی کوالٹی ،قیمتوں کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت بھی ہے۔دورے کے موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈی جی انفورسمنٹ، سسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے رمضان سہولت بازار کے انتظامات پر وزیرِ داخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جی سکس رمضان بازار میں کچھ نجی کمپنیوں کے سٹالز بھی قائم ہیں جبکہ رمضان بازار صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلا رہے گا۔ وزیر داخلہ نے رمضان بازاروں میں صفائی اور سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے شہریوں سے ملے اور کوالٹی و قیمتوں کے بارے میں پوچھا جسکے جواب میں بعض شہریوں کی جانب سے ر یٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایت کی ۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ریٹ واضح طور پر لکھ کر آویزاں کریں تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ بازار ریٹ اور آپ کا ریٹ کیا ہے، عوام کو سستی اور معیاری اشیا فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، عوامی ریلیف میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں