فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پسند کی شادی کرنے پر سسرالیوں نے نوجوان کو قتل کر دیا’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق فتح پور سیال کی رہائشی زہرہ بی بی نے بتایا کہ اس کے بیٹے 29سالہ دلبر علی ولد علی شیر نے ایک سال قبل 108 ج ب کی رہائشی رخسانہ بی بی کیساتھ پسند کی شادی کی تھی جو کہ ڈیڑھ ماہ قبل خاوند سے ناراض ہو کر میکے آ گئی۔ چند روز قبل دلبر علی کے سسر نے فون کر کے بیٹے کو بلوایا اور بیٹی کو آپ کے ساتھ نہ بھیجیں گے جو اس کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے اپنی بیٹی کو آ کر لے جائو۔ جب وہ اپنی بیٹی کو لینے آیا تو سسر نے اپنے ساتھیوں بشیر وغیرہ سے مل کر ڈنڈے سوٹے مار کر دلبر کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش گھڑا کھود کر دفن کر دی۔ رابطہ نہ ہونے پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




