انجمن تاجران سمندری روڈ کے عہدیداران کو نوٹیفکیشن دینے کی تقریب کا انعقاد،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی خصوصی شرکت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سمندری روڈ کے نومنتخب عہدیداروں کو نوٹیفکیشن دینے کی تقریب منعقدہ ہوئی’تقریب کے مہمان خصو صی سابق ایم این اے میاں عبدالمنان تھے’ تقریب میں سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل نے خصوصی طور پر شرکت کی’ دیگر مہمانو ں میں ایم پی اے میاں طاہر جمیل’ سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد’ انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ میاں عامر وحید’ میاں اکمل ڈی ایس پیز’ انجمن تاجران ملت روڈ کے صدر ڈاکٹر دائود’ میاں عثمان’ میاں منیر ‘ ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال ندیم اختر’ سماجی رہنما رانا عبدالحسیب ٹیپو’ توصیف خان’ چوہدری ظفر’ چوہدری فیض محی الدین گا’ حکیم عظیم کے علاوہ دیگر شخصیات شامل تھیں’ مہمان خصوصی میاں عبدالمنان نے انجمن تاجران سمندری روڈ کے نومنتخب عہدیداران صدر چوہدری علی اختر’ سرپرست میاں تنویر ریاض’ چیئرمین طاہراکرام ڈگرا’ جنرل سیکرٹری میاں رفیع’ فنانس سیکرٹری ملک رضوان احمد’ جوائنٹ سیکرٹری مہر عاشق رفیق’ نائب صدر میاں علیم جاوید’ وائس چیئرمینز ملک خالد محمود’ مرزا رفیق اور فضل امین کو ان کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن دیا’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ ایم پی اے میاں طاہر جمیل’ سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد’ چوہدری پرویز اقبال کموکا و دیگر مقررین نے کہا کہ جن لوگوں کو عہدے ملے ہیں ان کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے’ وہ اپنے قول و فعل سے ثابت کریں کہ وہ حقیقی معنوں میں سمندری روڈ کے تاجروں کے حقیقی نمائندے ہیں اور ان کا انتخاب درست تھا’ انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ نئے عہدیدار سمندری روڈ کے تاجروں کے مسائل حل کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے اور تاجروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کیلئے دن رات محنت کریں گے’ ہمارا بھرپور تعاون ان کے ساتھ رہے گا’ اس موقع پر نومنتخب سرپرست انجمن تاجران سمندری روڈ میاں تنویر ریاض’ صدر چوہدری علی اختر’ چیئرمین طاہراکرام ڈگرا’ جنرل سیکرٹری میاں رفیع و دیگر عہدیداروں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہر قدم سمندری روڈ کے تاجروں کی بھلائی اور خوشحالی کے لئے اٹھے گا’ ہم سمندری روڈ کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور یہاں کے تاجروں کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ بھی ہمارے علم میں ہیں’ ان مسائل کو کس طرح جڑ سے اکھاڑنا ہے اس کیلئے ہم نے منصوبہ بندی کر رکھی ہے’ ہمارے ہوتے ہوئے اب کوئی سرکاری افسر سمندری روڈ کے کسی دکاندار کو بلاوجہ تنگ نہیں کرے گا’ ایف بی آر’ پی ایچ اے’ واسا کا کوئی افسر ہمارے دکان دار کو ہراساں نہ کرے ورنہ ہم راست قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے’ انہوں نے سمندری روڈ کے دکانداروں سے کہا کہ آپ آرام سے اپنا کاروبار کریں انشاء اللہ آپ کے تمام مسائل آپ کی دہلیز پر حل کرنا ہمارا کام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں