مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈائون

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ضلع فیصل آباد میں مصنوعی مہنگائی، اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے ۔ رمضان المبارک کے تیسرے روز پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹس نے3ہزار551انسپکشنز کیں جن کے دوران 453مقامات پر اوورچارجنگ کے کیسز سامنے آئے۔ خلاف ورزی کے مرتکب 136۔افراد کو مجموعی طور پر 4لاکھ 77ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے 34مقدمات درج کرائے جبکہ 353 دکانیں اور کاروباری مراکز سیل کئے گئے۔ مزید برآں 222،افراد کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضلعی کنٹرول روم یا متعلقہ مجسٹریٹس کو شکایات سے آگاہ کریں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں