پولیس ناکام،ڈاکے عام،آج پھر63مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید63وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوںکے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین اور ایک نوجوان کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق لیاقت ٹائون کی رہائشی خالدہ بی بی کی جواں سالہ بیٹی (ن) کو نامعلوم ملزمان، منصور آباد کے علاقہ 203ر۔ب کے نذیر احمد کی بیٹی (ک) کو ملزمان عباس وغیرہ، نشاط آباد کے علاقہ 100ج ب کے احسان کی اہلیہ (ج) کو ملزمان علی اصغر اور رضا آباد کے علاقہ مرضی پورہ کے اسلام کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ زرعی یونیورسٹی کے قریب ماہم سے جھپٹا مار کر فون، لاری اڈا کے قریب شہناز بی بی سے پرس، گلشن حیات کے عبدالرحمن سے نقدی وفون، فیصل ٹائون کے قریب سیف علی سے نقدی وفون، غلام رسول ٹائون کے غلام مرتضیٰ سے45ہزار، رضا آباد کے قیصر عباس سے فون، حسن پورہ گلی نمبر14 کے محمد علی سے 13ہزار، کینال روڈ پر معین خان سے فون، خیابان کالونی کے بلال کے گودام سے سامان چوری، بولیدی جھگی کے قریب عاصم سے پرس، ملک پور کے الیاس سے 15ہزار و فون، امین پور بازار کے قریب حشمت سے 8ہزار وفون، 100ج ب کے عبدالرحمن کے گھر کا صفایا کر دیا، کڑی والا کے کاظم حسین سے نقدی وفون، 202ر۔ب کے یونس کے گھر سے نقدی و فون چھین لیا، گٹی کے عمیر ارشد سے نقدی وفون، حیدر آباد کی فرزانہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، شیخوپورہ روڈ پر سدرہ سے جھپٹا مار کر فون، 165ر۔ب کے ندیم سے 45سو روپے وفون چھین لیا’ مسعود آباد گلی نمبر7 کے ذیشان سے نقدی’ فون’ 248 رب کے ندیم کے گھر سے بکرے’ 67 ج ب کے سکندر حیات سے نقدی’ فون’ 41 ج ب کے اشرف کے گھر سے قیمتی سامان چوری’ 77 ج ب کے یونس کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ ڈجکوٹ کے قریب آصف سے سوا لاکھ لوٹ لیا’ مراد کالونی کی شازیہ بی بی سے نقدی’ فون’ 61 ج ب کے سخاوت علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 28 ج ب کے بابر علی سے 56ہزار وفون’ اصغر آباد میں کاشف کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری’ اویس نگر کے ارشد کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ 209 رب کے سلیمان سے لیپ ٹاپ’ فون’ 225 رب کے وقاص سے نقدی’ فون’ مسلم ٹائون میں ثاقب علی کے گودام سے سامان چوری’ 126 گ ب کے اویس سے 65ہزار وفون’ 61 گ ب کے خالد سے 70ہزار وفون’ 123 گ ب کے گلزار سے 33ہزار وفون’ 35 گ ب کے اسماعیل سے نقدی’ فون’ کھرڑیانوالہ کے قریب آصف ندیم سے 74ہزار وفون’ 205 رب کے عاشق علی کے ڈیرہ سے 10ہزار وفون چھین لیا’ 109گ ب کے اکرم کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری’ 61 رب کے عبدالکریم سے ڈیڑھ لاکھ’ قصبہ تاندلیانوالہ کے خالد سے نقدی’ فون’ 608 گ ب کے خالد کے ڈیرہ سے مویشی چوری’ ماموں کانجن کے حسن سے نقدی’ فون’ 238 گ ب کے زاہد کی چھت سے کبوتر وغیرہ چوری’ 228 گ ب کے عبدالغفار کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری ہو گئے’ دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں الخدمت مرکز کے باہر سے احتشام’ گلستان کالونی کے عبدالمالک’ ستیانہ روڈ سے فیصل حسین’ دائود کالونی کے ولائت’ گلستان کالونی کے محسن’ 7 ج ب کے ظہیر عباس’ 100 ج ب کے نجف علی’ باغ جناح سے عدیل اکرم’ ستارہ کالونی کے حیدر علی’ 28 ج ب کے بابر علی’شالیمار پارک کے عبدالقادر’ 266 رب کے آصف اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں