دوہرے قتل کے 2مجرمان کو موت،1کو عمر قید کی سزا کا حکم

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج نے دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے 2مجرمان کو سزائے موت 1 مجرم کو عمر قید کے احکامات جاری کر دیئے، مجرمان نے 2022 میں عید الاضحی کے دن 2افراد کو قتل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ثاقب فاروق اعوان نے تھانہ صدر جڑانوالہ کے دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے 2 مجرمان کاشف اور جیند کو سزائے موت 1مجرم افضال کو عمر قید جبکہ 1مجرم آصف کو اشتہاری قرار دینے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں استغاثہ کے مطابق مجرمان نے جولائی 2022کو چک نمبر 97گ ب میں عیدالاضحی کے دن نماز عید کے بعد فائرنگ کرکے مسجد کے منتظم رانا شاہد اور اسکے دوست راشد ڈوگر کو قتل کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد کیساتھ مقدمہ چالان پیش کیا گیا اور مجرمان کو سزا حق و سچ کی فتح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں