رکشہ سے گرنیوالی خاتون کو ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ گلشن علی ٹائون کے قریب رکشہ سے گرنے والی ادھیڑ عمر خاتون کو عقب سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا، حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ علی ٹائون کی رہائشی 70 سالہ خاتون نسیم اختر موٹرسائیکل رکشہ پر سوار ہو کر جا رہی تھی کہ جب وہ گلشن علی ٹائون کے قریب پہنچی تو اچانک جمپ لگنے سے رکشہ سے گر پڑی تو اسی دوران عقب سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی نے خاتون کو کچل دیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو خاتون نسیم اختر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکی تھی۔ تاہم پولیس نے خاتون کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں