سرراہ دوشیزہ کو ہراساں کرنیوالا اوباش نوجوان پکڑا نہ جاسکا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرضی پورہ میں سر راہ دوشیزہ کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان پکڑا نہ جا سکا، تاہم رضا آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دعی، تفصیل کے مطابق مرضی پورہ کے رہائشی شہباز نے بتایا کہ اس کی جواں سالہ بیٹی بازا ر جا رہی تھی کہ راستے میں اوباش نوجوان آکاش نے زبردستی اس کی بیٹی کو سر راہ روک لیا اور بازوئوںسے پکڑنے کی کوشش کی اور ہراساں کرنے لگا، اس دوران اس کا گائون پکڑ لیا اور کھینچا تانی کے دوران لڑکی کا گائون بھی پھٹ گیا، لڑکی نے شور مچایا تو ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا، جس پر لڑکی نے گھر آ کر بتایا تو تھانہ رضا آباد پولیس کو درخواست گزاری تو پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے اوباش نوجوان کی تلاش شروع کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں